نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر 5دکانداروں کو نوٹس

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی جانب سے کچہری روڈ پاکپتن کے پانچ دکا نداروں کے خلاف نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے اور صارفین کو خریداری کی رسید نہ دینے پر نوٹس جاری کیے گئے اور ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر نرخ نامہ آویزاں کریں اور ہر صارف کو خریداری کی رسید فراہم کریں۔