نیویارک (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد فاکلینڈ سے متعلق سیاسی بینر لہرانے پر فیفا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ارجنٹینا کے دفاعی کھلاڑی لیساندرو مارٹینیز اور جیووانی لو سیلسو نے میچ کے بعد جشن مناتے ہوئے ایک بینر اٹھایا تھا جس پر لکھا تھا مالویناس ارجنٹینا کا حصہ ہے۔فیفا کے ضابطوں کے مطابق کھیلوں کے مقابلوں میں سیاسی، نظریاتی یا متنازع پیغامات کی نمائش ممنوع ہے