لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایت پر نواں کوٹ، شیراکوٹ، ملت پارک اور ہنجروال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق گرفتار ملزمان امین، غلام حیدر، نعیم اور فیاض شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو سے زائد چرس، 340 گرام آئس اور 28 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے کارروائیوں میں حصہ لینے والی نواں کوٹ، شیراکوٹ، ملت پارک اور ہنجروال پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت نگرانی جاری ہے اور اس مکروہ دھندے کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔