منشیات فروشوں سے چرس، پتنگ فروش سے قاتل ڈور اور گڈے برآمد ہوئے
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی ملت پارک پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 2 منشیات فروش اور پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ڈیلر گرفتار کر لیا۔ ایس پی کے مطابق ملزمان نذیر اور محمد علی سے مجموعی طور پر 3 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، دونوں ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کرتے تھے اور نیشنل بینک کالونی سے گرفتار ہوئے۔ خونی کھیل پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم ثاقب بھی گرفتار کیا گیا، جس سے درجنوں گڈے اور قاتل ڈور برآمد ہوئی۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے منشیات فروشوں کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او ملت پارک سہیل لیاقت اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔