ریان اور حنظلہ غلیل کی مدد سے پرندوں کا شکار کر رہے تھے پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) رنگ محل پولیس اور پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کی مشترکہ کارروائی کے دوران معصوم پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اینیمل ریسکیو سنٹر کو تھانہ رنگ محل سے وائرلیس کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ افراد غلیل کی مدد سے پرندوں کا شکار کر رہے ہیں۔کارروائی کے دوران ملزمان ریان اور حنظلہ کو موقع سے گرفتار کیا گیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے متعدد زندہ پرندے، غلیل اور شرے بھی برآمد کر لییدونوں کے خلاف قانون کے مطابق انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی ہیایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے اینیمل ریسکیو سنٹر ٹیم کی بروقت اور موثر کارروائی پر انہیں شاباش دی ہے۔