سیف سٹی :کیمروں کی تنصیب کیلئے 15 ارب کے فنڈز منظور

منصوبے کیلئے 15 ارب منظور ،کیمروں کی انسٹالیشن آخری مراحل میں داخل
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب کی تمام تحصیلوں میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی انسٹالیشن آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔منصوبے کے لیے 15 ارب روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں تاکہ ہر تحصیل میں نگرانی کے جدید کیمرے نصب کیے جا سکیں۔سیف سٹی اتھارٹی نے کیمروں کی انسٹالیشن کے لیے بڈ کھول دی ہے اور آج ہونے والی بڈ میں ایف ڈبلیو او، این آر ٹی سی سمیت تین کمپنیاں حصہ لیں گی۔ حکام کے مطابق کم سے کم بولی لگانے والی کمپنی کو سیف سٹی کے کیمروں کا ٹھیکہ دیا جائے گا اور بولی میں کامیابی کے بعد آئندہ چند روز میں کیمروں کی انسٹالیشن کا کام شروع کر دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر تحصیل میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے ویڈیوز براہ راست کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز میں دیکھے جا سکیں گے، جس سے شہریوں کی حفاظت اور شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔