پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ’سیالکوٹ‘ کا نام آج سامنے آئے گا

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ’سیالکوٹ‘ کا نام آج سامنے آئے گا

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ’سیالکوٹ‘ کی ٹیم کا نام آج اعلان ہوگا

تفصیلات کے مطابق او زی گروپ کے چیئرمین اور شریک مالک کامل خان سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز آج دوپہر 2 بجے ٹیم کے مکمل نام کا اعلان کریں گے۔سیالکوٹ کی ٹیم کے لیے پانچ حتمی ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا، جن میں شامل ہیں:

سیالکوٹ تھنڈرز
سیالکوٹ سکسرز
سیالکوٹ اسٹالینز
سیالکوٹ فیلکنز
سیالکوٹ شاہینز
یہ فیصلہ شائقین اور لیگ کی دلچسپی کے لحاظ سے کافی اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ یہ فرنچائز پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم ہے۔