یوکرین کا یورپی یونین کی روسی منجمد اثاثوں پر تجویز کا خیرمقدم

کیف، برسلز(آئی این پی )یوکرین کے وزیرِ اعظم یولیا سویریڈینکو نے یورپی یونین کی اس تجویز کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت منجمد روسی اثاثے یوکرین کی مالی ضروریات کے لیے استعمال کیے جائیں گے جبکہ  یوکرین کے وزیرِ خارجہ آندرے سِبیہا  نے کہا ہے کہ  امریکہ نے روس کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیرِ اعظم یولیا سویریڈینکو نے یورپی یونین کی اس تجویز کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت منجمد روسی اثاثے یوکرین کی مالی ضروریات کے لیے استعمال کیے جائیں گے