واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں سزائے موت کے قیدی ٹرومین ووڈ کی سزا پر عمل درآمد سے چند منٹ قبل ہی اس کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ریاست اوکلاہوما کے ریپبلکن گورنر کیون اسٹِٹ نے پیرول بورڈ کی سفارش قبول کرتے ہوئے ٹرومین ووڈ کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔