لاہور (زیڈ این این) ایڈوانس رقم کے تقاضے پر تین افراد کے قتل کے کیس میں تین بار سزائے موت پانے والے مجرم محمد شفیع کی اپیل لاہور ہائیکورٹ نے خارج کر دی ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مجرم کی سزا برقرار رکھی۔جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم محمد شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کا وکیل پیش نہ ہوا، تاہم ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر نے اپیل کی مخالفت کی۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بریت کے لیے دلائل دیے، تاہم عدالت کو مطمئن نہ کر سکا، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔