لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے زمبابوے کا نیا تعمیر ہونے والا وکٹوریا فالز اسٹیڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا۔ آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ورلڈ کپ 2027 کی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سارہ ایڈگر نے ٹیم کے ہمراہ زمبابوے کے تینوں وینیوز کی انسپکشن کی۔زمبابوے ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی کے لیے نیا وکٹوریا فالز اسٹیڈیم تعمیر کر رہا ہے جس نے ورلڈ کپ کے 4 میچز کی میزبانی کرنی ہے۔ہرارے اور بلاوایو میں موجودہ گراو نڈز اور اسٹیڈیمز پر ٹورنامنٹ کی ضروریات کے مطابق کام جاری ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر زمبابوے کرکٹ گیویمور ماکونی کا کہنا تھا کہ مین بلڈنگ کا کام مکمل ہوگیا اب فنشنگ کے کام پر توجہ ہے۔اسٹیڈیم کی مکمل تعمیر 2027 کے وسط تک ہوجائے گی اور اس کے بعد ایک انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی۔زمبابوے ساو?تھ افریقہ اور نیمیبیا کے ساتھ مشترکہ طور پر ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی کرے گا۔