عدالت نے روح اللہ کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا
اسلام آباد (آئی این پی )سابق اٹارنی جنرل سردار محمد خان کے قاتل کو 2 بار سزائے موت کا حکم دے دیا گیا ، روح اللہ نے 2010 میں سابق اٹارنی جنرل سردار محمد خان کو قتل کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سابق اٹارنی جنرل سردار محمد خان کے قتل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم روح اللہ کو دو بار سزائے موت کا حکم دیا۔عدالت نے روح اللہ کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔