بہن اور بہنوئی کے قاتل کو دو بار سزائے موت کا حکم

 عمران عرف بھولا نے جائیداد کے تنازع پر بہن شگفتہ پروین اور اس کے شوہر لیاقت علی کو قتل کیا تھا
لاہور(آئی این پی )سیشن کورٹ لاہور نے بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کے مقدمے میں مجرم عمران عرف بھولا کو دو بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔پراسکیوٹر شبیر خان کے مطابق مجرم عمران عرف بھولا نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنی بہن شگفتہ پروین اور اس کے شوہر لیاقت علی کو قتل کیا تھا، جبکہ فائرنگ کے دوران اپنی والدہ کو بھی زخمی کردیا تھا۔