بلوچستان میں ڈیوٹی رپورٹ نہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

کوئٹہ  (آئی  این پی )بلوچستان پولیس نے اپنے اضلاع میں ڈیوٹی رپورٹ نہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کا حکم جاری کر دیا۔سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق بعض لیویز اہلکار بارہا ہدایات کے باوجود اپنے متعلقہ اضلاع میں رپورٹ نہیں کر رہے، جس سے فورس کے نظم و ضبط اور عملی تیاری پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں