کوئٹہ:ٹرین ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار معطل

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان میں ٹرین سروس کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار معطل کردیا گیا۔لیویز اہلکاروں کو ڈسپلنری رول2015کے تحت معطل کیا گیا، ڈی جی لیویز کے مطابق ٹرینوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکار بغیر  بتائے غیر حاضر تھے۔لیویز اہلکار کوئٹہ سے جعفرآباد تک سیکورٹی ڈیوٹی پرتعینات تھے۔ معطل لیویز اہلکاروں کا تعلق سبی، سوراب، خضدار، کیچ اور پنجگورسے ہے۔