وائرل ویڈیو کے بعد بھارت میں مقبولیت میں اضافہ:مناہل ملک

وائرل ویڈیو کے بعد بھارت میں مقبولیت میں اضافہ:مناہل ملک

ویب ڈیسک:پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی مقبولیت میں بھارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ ان کی وائرل ویڈیو اور متنازعہ نجی کلپ ہے۔

بھارت میں رجحان
گوگل ٹرینڈز کے مطابق، بھارتی ریاستوں جیسے اتر پردیش، بہار، چندی گڑھ، مغربی بنگال، اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مناہل ملک کی ویڈیوز تلاش کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔
خاص طور پر ایک ویڈیو جس میں مناہل ملک نے مشہور گانے ماموشی پر رقص کیا، انسٹاگرام پر وائرل ہوئی، جسے اب تک 4.2 ملین سے زائد لائکس اور کمنٹس مل چکے ہیں۔

تنازعہ اور تنقید
مناہل ملک کی نجی ویڈیو لیک ہونے کے بعد تنازعے نے زور پکڑا۔کچھ نے اسے ان کا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا۔دیگر کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو جعلی ہے اور اے آئی کی مدد سے بنائی گئی۔
اداکارہ مشی خان نے سخت تنقید کرتے ہوئے مناہل ملک کے عمل کو شہرت حاصل کرنے کی کوشش کہا، جبکہ کئی صارفین نے ان کے حق میں آواز بلند کی۔

ردعمل
مناہل ملک نے تنازعے کے بعد انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کیا۔

یہ صورتحال انٹرنیٹ صارفین کے درمیان ایک نئی بحث کا باعث بنی ہے، جہاں نجی زندگی اور آن لائن شہرت کے اثرات پر گفتگو کی جا رہی ہے۔