ہراسمنٹ کے خلاف آواز اٹھا نا ہوگی :فیصل کامران

 طلبا ء و طالبات کے لیے انٹرن شپ پروگرام جاری رہے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران نے کہاہے کہ "قانون پر عمل درآمد اور جرائم کے خاتمہ کیلئے نوجوان نسل پولیس کاایک ہراول دستہ "ہے۔جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام پولیس عوام تعاون سے ہی ممکن ہے۔ہراسمنٹ کے خلاف آواز اٹھا کر ہی اس کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔طلباء￿  ہمارا روشن مستقبل ہیں آپ کی حفاظت ہم پر لازم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طلباء￿  کے ساتھ آگاہی سیشن کے دوران کیا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے طلباء￿  کی کثیر تعداد سے سوال و جواب سیشن کے دوران تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے طلبا و طالبات کو اپنے تحفظ کے طریقہ کار، حالات سے مطابقت رکھتے قوانین،پولیس میں جدت و خدمات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ فیصل کامران نے حکومت پنجاب کے خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے قدامات پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ طلبا کو اپنے حقوق اور قانونی مدد کے حصول بارے معلومات بھی فراہم کی۔ انہوں نے طلباء￿  کو ہراسمنٹ کے معاملات میں فوری رابطے کی تاکیدکرتے ہوئے سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمہ درانہ استعمال بارے بھی آگاہی دی۔ فیصل کامران نے مزید کہا کہ پولیس میں طلبا ء و طالبات کے لیے انٹرن شپ پروگرام جاری رہے گا۔