سندھ میں 13، کے پی میں 10 پنجاب ، اسلام آباد سے 1،1کیس رپورٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )وزارت قومی صحت نے بلوچستان میں پولیو کے نئے کیس کی تصدیق کی ہے، رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 49 ہوگئی ، قومی ادارہ صحت نے ضلع جعفر آباد میں نئیپولیو کیس کی تصدیق کی ، جعفر آباد سے پولیو کا یہ پہلا کیس ہے جس کی سرحد بلوچستان اور سندھ سے ملتی ہے، بلوچستان میں رواں سال سب سے زیادہ 24 پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ، سندھ سے 13، کے پی سے 10 اور پنجاب و اسلام آباد سے ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔