خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی

پشاور(آئی این ی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں  پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایا کہ بنوں کی تحصیل ڈومیل میں17ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ بنوں میں پولیو کے 3 اور شمالی وزیرستان پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔