ڈی آئی خان(آئی این پی)خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 22 ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درازیندہ کی یونین کونسل بہران میں 2 سال کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی، مذکورہ کیس گزشتہ سال دسمبر میں پولیو لیبارٹری کو ارسال کیا یا تھا۔