متاثرہ بچوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ، 3سالہ بچی اور 18مہینے کا بچہ وائرس سے معذور ہوئے
پشاور(آئی این پی ) ملک میں مزید 2بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 52ہو گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، تحصیل درازندہ میں 3سالہ بچی اور 18مہینے کا بچہ پولیو سے معذور ہوئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعد13،بلوچستان میں 24ہوگئی،اس کے علاوہ سندھ میں13 جبکہ پنجاب اور اسلام اباد میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہیں۔