اسامیاں آ ئوٹ سورس سکولز میں ختم کی گئیں سیس ڈیش بورڈ سے سکولوں کا ڈیٹا بھی ہٹا دیا گیا
لاہور ( کرائم رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سیس ڈیش بورڈ سے نہ صرف آ ئوٹ سورس کئے گئے سرکاری سکولوں کا ڈیٹا بلکہ ان سکولوں کی مد میں 15000 سے زائد خالی اسامیاں مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے ان اسامیوں کا ڈیٹا بھی ہٹا دیا جبکہ ان اسامیوں پر پہلے سے تعینات اساتذہ کو دیگر سکولوں میں ٹرانسفر کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ آ ئوٹ سورس کئے گئے سرکاری سکولوں کی تعداد 5863 بتائی گئی ہے جن میں ایک لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم تھے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیس ڈیش بورڈ سے ڈیٹا ہٹائے جانے کے بعد سرکاری سکولوں کی تعداد 42000 رہ گئی ہے جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مزید 4500 سکولوں کو دوسرے مرحلہ میں آ ئوٹ سورس کرنے جا رہا ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ ایجوکیشن نے مختلف این جی اوز سمیت نجی تعلیمی اداروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں جس کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔