اسامیوں کا سالانہ مالیاتی بوجھ 30 ارب روپے سے زائد بنتا ہے‘مزید اسامیاں ختم کی جائیں گی
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت کے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں سرکاری اسامیاں ختم کر دی گئیں، جس کا مقصد اخراجات میں کمی اور انتظامی ڈھانچے کو موثر بنانا ہے۔دستاویزات کے مطابق گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 22 تک مجموعی طور پر 32 ہزار 70 آسامیاں ختم کی گئی ہیں، جن کا سالانہ مالیاتی بوجھ 30 ارب روپے سے زائد بنتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے مزید 7 ہزار 826 ایسی ’’ڈائنگ آسامیاں‘‘ بھی شناخت کی ہیں، جو آہستہ آہستہ ختم کی جائیں گی