ڈولفن سکواڈ نے شاد باغ میںگینگ کے سرغنہ شہزاد کو گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شاد باغ میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرکے پارٹس کی صورت فروخت کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے شاد باغ میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرکے پارٹس کی صورت فروخت کرنے والے گینگ کے سرغنہ شہزاد کو گرفتار کرلیاڈولفن نے دوران پٹرولنگ مشکوک حرکات پر موٹر سائیکل سوار کو چیک کیاچیکنگ پر ملزم شہزادکے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس برآمد ہوئیں ملزم شہزاد کی نشاندہی پر2 موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس،ٹولز بھی برآمد کر لئے گئے ملزم مارکیٹوں سے موٹرسائیکل چوری کر کے سپیئر پارٹس کی صورت میں فروخت کرتا تھاملزم شہزاد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ شادباغ کے حوالے کردیا۔