غزہ جنگ میں 13 ہزار بچے ہلاک‘ 25 ہزار زخمی : اقوام متحدہ

 غزہ میں40,717 فلسطینی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے:رابطہ دفتربرائے انسانی امور
نیویارک(آئی این پی) اقوام متحدہ کے اداروں  کا کہنا ہے کہ  غزہ میں جنگ بچوں کے لیے تباہ کن رہی   ہے  اور ایک اندازے کے مطابق اس میں 13 ہزار سے زیادہ بچے ہلاک، 25 ہزار زخمی اور کم از کم 25 ہزار غذائی قلت کے باعث ہسپتالوں میں داخل کیے گئے۔ امریکی خبر رساں ا دارے کے مطابق برطانیہ کے اقوام متحدہ کے لیے نائب مندوب جیمز کاریوکی نے حال ہی میں سلامتی کونسل کو بتایا کہ غزہ بچوں کے لیے دنیا کا سب سے تباہ کن علاقہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ کا انتخاب بچوں نے نہیں کیا تھا مگر اس کی قیمت انہوں نے ادا کی ہے۔ اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے   رپورٹ کیا تھا کہ غزہ میں اب تک 40,717 فلسطینی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے،