350کلو واٹ روف ٹاپ فوٹو وولٹک سسٹم سالانہ 498,225 کلو واٹ بجلی پیدا کرے گا،کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی ہوگی
لاہور(سپیشل رپورٹر )لاہور میں چینی کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ 350کلو واٹ روف ٹاپ فوٹو وولٹک (پی وی) منصوبہ نے کا بجلی کی پیداوار شروع کر دی ،یہ سسٹم سالانہ تقریبا 498,225 کلو واٹ بجلی پیدا کرے گا،کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ہر سال 497 ٹن کی کمی آئے گی ۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے شہرلاہورمیں چینی کمپنی چنٹ سولر کی جانب سے فراہم کردہ سپر ماڈرن کولڈ اسٹور پر 350 کلو واٹ روف ٹاپ فوٹو وولٹک (پی وی)منصوبہ نے کامیابی سے مکمل صلاحیت کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔ یہ پاکستان میں چینٹ سولر کے صاف توانائی کے حل کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے، جو ملک کے پائیدار ترقی کے اہداف میں حصہ ڈالے گا جبکہ صاف، موثر توانائی کا قابل اعتماد ذریعہ فراہم کرے گا ۔ پروجیکٹ منیجر محمد یوسف کے مطابق گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد یہ سسٹم سالانہ تقریبا 498,225 کلو واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ اس سے تقریبا 200 ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ہر سال 497 ٹن کی کمی آئے گی ، جس سے کافی ماحولیاتی فوائد ظاہر ہوں گے