واشنگٹن( آن لائن ) امریکی ایوانِ نمائندگان کی فارن افیئرز سب کمیٹی برائے جنوبی و وسطی ایشیا کی سماعت میں اس بات پر زور دیا گیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو مسلسل ’کلیدی علاقائی شراکت دار‘ قرار دیتے آئے ہیں، جبکہ ان کی انتظامیہ بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سماعت میں ماہرین اور ارکانِ کانگریس نے واشنگٹن کی بھارت پالیسی پر تنقید کی، جس میں 50 فیصد ٹیرف، ویزا پابندیاں اور سیاسی بداعتمادی شامل ہیں، جس سے امریکا بھارت تعلقات ’سیاسی جمود‘ کا شکار ہو گئے ہیں۔