غزہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر آدم حماوی امریکی ایوانِ نمائندگان کے مضبوط امیدوار بن گئے

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی ریاست نیو جرسی کے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آدم حماوی نے پارٹی کے ابتدائی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد وہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیتنے کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔مصری نژاد پلاسٹک سرجن، سابق فوجی ڈاکٹر اور جنگی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے آدم حماوی نے غزہ میں اپنے طبی مشن کے دوران اسرائیلی حملوں سے متاثرین کا علاج کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ میں نے دیکھا اس نے مجھے سیاست میں آنے پر مجبور کیا