قوم باران رحمت کے لئے نماز استسقا ء ادا کرے:شہبازشریف

وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقا ء کا اہتمام کیا جائے، موجودہ صورتحال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے

 اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے‘علماء اور مشائخ نماز کیلئے کردار ادا کریں

 اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں )  وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقا ء ادا کرنے کی درخواست کردی۔  اپنے بیان میں انہوں  نے کہا  قوم سے درخواست ہے  نماز استسقا ء ادا کرے اور اللہ تعالی سے باران رحمت کے لیے خصوصی دعا مانگی جائے، علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقا کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے کہا  بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی، بیماریوں سی نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے، اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے، وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے، موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔