بانی کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 188تک پہنچ گئی، 13 دسمبر کوپشاور میں جلسے کا اعلان

 پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی دھمکی 
مطالبات نہ مانے گئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے : ایکس پر پیغام ،پائونڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم ،عملدرآمدکیلئے نوٹس ڈی چوک اکیلا چھوڑ دیا گیا ، بھاگنے والی نہیں ، میری گاڑی پرفائرنگ ہوئی:بشریٰ
راولپنڈی، اسلام آباد ، مردان (مانیٹرنگ ڈیسک،بیورو رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات نہ مانے کئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے مطالبات نہ ماننے پر سول نافرمانی کی دھمکی دیدی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد میںڈی چوک احتجاج کے دوران مارے گئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 13 دسمبر کو پشاور میں عظیم الشان جلسے کا اعلان کر دیا، سماجی رابطے کی ویب ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے شیئر کردہ پیغا م میں بانی پی ٹی آئی نے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو دو اہم معاملات پر وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔عمران خان نے عمر ایوب خان، علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر پر مشتمل پانچ رکنی مذاکراتی ٹیم تشکیل دی ہے جو حکومت کے ساتھ سیاسی قیدیوںکی رہائی اور 9 مئی 2023 کے مظاہروں کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں پر پرتشدد وکریک ڈاؤن اور 26 نومبر کو پی ٹی آئی مظاہرین پر کریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے مطالبات پر مذاکرات کریگی۔بانی پی ٹی آئی نے عمران خان نے واضح کیا کہ اگر ان مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکن اب بھی لاپتہ ہیں اور انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
دوسری طرف بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی پیر 9دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔بشریٰ بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں،بلاضمانت وارنٹ گرفتاری بدستور برقرار۔وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لئے نوٹس دوبارہ جاری کر دیا گیا۔ملزموں کی جانب سے بھی 342کے سوالناموں پر جواب داخل نہ کروائے گئے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں کی۔ادھر مردان میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئیبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا لیکن میں بھاگنے والی عورت نہیں۔ بشریٰ بی بی اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق تاج الدین کے گھر گئیں جہاں انہوں نے ورثا سے تعزیت کی اور انہیں ایک کروڑ کا چیک دیا جبکہ بشریٰ بی بی نے زاہد آباد میں شہید تاج الدین کے نام سیگرلز ہائی سکول بنانیکا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ شہادتوں کی وجہ سے تکلیف میں تھی، میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، سمجھ نہیں آرہا تھا لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ خان کے لیے نکلنے والوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تھی، کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، ڈی چوک پر رات ساڑھے بارہ بجے میں اپنی گاڑی میں اکیلی تھی، وہ ڈی چوک زبردستی خالی کرارہے تھے۔ میں وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیونکہ خان نے ہٹنے کا نہیں کہا تھا، میں نے سب کو کہا تھا مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا، میں نے صرف آپ کو بتانا ہے کہ میں وہاں اکیلی تھی، بہت سے لوگ گواہ ہیں۔ جب میں وہاں سے نہیں جارہی تھی تو سیدھی میری گاڑی پرفائرنگ ہوئی، پٹھانوں نے ہمیشہ غیرت مندی کا ثبوت دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا شہدا کے گھرجانا ہے، ورکرز بانی کے نام پرشہید ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام سرکردہ رہنما ڈی چوک اسلام آباد سے غائب تھے اور انہیں کارکنوں کے ساتھ اکیلا چھوڑا گیا اور اب وہ میڈیا پر بیانات بھی دے رہے ہیں، میں ایسے پارٹی رہنمائوں کے خلاف سخت کارروائی کے حق میں ہوں اور وقت آنے پر ایسے تمام رہنمائوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی، اس حوالے سے رپورٹ بانی چئیرمین کو پیش کرکے اس سے منظوری لی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ،ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188تک پہنچ گئی،بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر وزارت داخلہ کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی،رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب99، خیبرپختونخواہ میں2 جبکہ اسلام آباد میں 76مقدمات درج ہیں،رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات،انکوائریز زیر التوا ہیں،نیب میں بانی پی ٹی آئی کے تین مقدمات زیر التوا ہیں،توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیر التوا ہے۔بانی پی ٹی آئی پر اکتوبر،نومبر اور دسمبر احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔