بانی پی ٹی آئی کا جو بھی حکم آئے گا تسلیم کریں گے: بیرسٹرگوہر

 احتجاج میں پارٹی کے تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی شریک ہوں گے:میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہے  بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جو بھی حکم آئے گا ہم سب اس کو تسلیم کریں گے انہوںنے کہا 24 نومبر کو احتجاج کی کال حتمی ہے تاہم اس سلسلے میںملاقات کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ 24تاریخ کے احتجاج کی کال بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ہے اس پر عمل درآمد ہوگا تاہم اس سلسلے میں آج ملاقات کے بعد مذید وضاحت ہوجائے گی انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی احتجاج میں پارٹی کے تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی شریک ہونگے یہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے