272 آزاد ، 131 مختلف جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈر، حتمی فہرست جاری
گلگت( خصوصی رپورٹ )الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی،مجموعی طور پر 403 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، جن میں سے 272 آزاد امیدوار جبکہ 131 سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیںگے،مجموعی طور پر 8 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں جن میں سے 5 آزاد حیثیت سے لڑیں گی تاہم پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور پی این پی کی طرف سے ایک، ایک خاتون امیدوار کو ٹکٹ دی گئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے 23 امیدوار ،پاکستان مسلم لیگ ن کے 22 ، جمعیت علما اسلام کے 9 ، اسلامی تحریک پاکستان کے 10، جماعت اسلامی کے 6 ،مجلس وحدت المسلمین کے 7 ،استحکام پاکستان پارٹی کے 15 ،پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 ،ایم کیو ایم کے 6 اورعوامی ورکرز پارٹی کے 4 امیدوار بھی میدان میں ہیں۔علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی، عوامی پاکستان، مرکزی مسلم لیگ، تحریک تحفظ پاکستان پارٹی، سنی اتحاد کونسل اور تحریک لبیک پاکستان، مسلم لیگ ق ، پیپلز پارٹی ٹاور گروپ کا بھی ایک، ایک امیدوار انتخابات میں حصہ لے گا۔