لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق راوی روڈ میں قدیر سے 4لاکھ 35ہزار روپے اور موبآل فون،جنوبی چھاونی میں طلال سے 3لاکھ70ہزار روپے اور موبائل فون,شادمان میں وقاص سے 3لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں صلاح الدین سے 2 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں احمد حسن سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نیوانارکلی اور نشترکالونی سے گاڑیاں جبکہ ستوکتلہ باٹاپور اور گجرپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔