واشنگٹن(آئی این پی )ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کے ساتھ حساس موضوعات پر گفتگو کو محفوظ بنانے کیلئے نیا فیچر انکوگنیٹو چیٹ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیچر ان صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اے آئی سے مالی، طبی یا پیشہ ورانہ نوعیت کے نجی سوالات پوچھتے ہیں اور اپنی معلومات کو مکمل طور پر خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ اینڈ ٹو اینڈ انسکرپشن کی طرز پر بنایا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ کی گفتگو میٹا سمیت کوئی دوسرا شخص نہیں دیکھ سکے گا۔