نیویارک (آئی این پی )نیویارک سب وے میں ایک شخص کی چیٹ جی پی ٹی سے جذباتی اور رومانوی گفتگو وائرل ہوگئی، جس سے تنہائی، محبت اور مصنوعی ذہانت پر نئی بحث چھڑ گئی۔نیویارک میں پیش آنے والا ایک بظاہر عام سا لمحہ آج دنیا بھر میں تنہائی، مصنوعی ذہانت اور انسانی تعلقات کے مستقبل پر ایک شدید بحث کو جنم دے چکا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کی پوسٹ کی گئی تصویر نے انٹرنیٹ کو دو واضح طبقات میں تقسیم کردیا ہے۔تصویر میں ایک شخص کو چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تصویر میں دکھایا گیا کہ نوجوان میٹرو میں بیٹھا اے آئی چیٹ بوٹ سے ایسے باتیں کر رہا ہے کہ جیسے اس کی گرل فرینڈ ہو۔