مغربی ورجینیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب، 5 افراد ہلاک

ندی نالے  بھر گئے ‘متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں‘عمارتوں کو نقصان‘3افراد لاپتہ
ورجینیا(آئی این پی )امریکا کی ریاست ویسٹ ورجینیا کے علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب  سے 5 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد لاپتہ ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حکام کے مطابق اوہائیو کائونٹی اور ویلنگ کے مختلف حصوں میں صرف آدھے گھنٹے کے اندر 2.5 سے 4 انچ(تقریبا 6 سے 10 سینٹی میٹر)  تک بارش ہوئی، جس کے بعد ندی نالے اچانک بھر گئے اور متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔