پولینڈ نے رواں ماہ کے دوران متعدد غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا
کا بل(آئی این پی )مکروہ جرائم اور مجرمانہ نیٹ ورکس میں ملوث افغان باشندوں نے میزبان ممالک کے امن وامان کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ افغانستان انٹرنیشنل نے غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث افغان شہریوں کی حقیقت بے نقاب کردی۔افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق افغان شہری تاجکستان میں منشیات کی سمگلنگ، دہشت گردی، جنسی جرائم اور جوئے کے اڈوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔سنگین جرائم اورریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کئی افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا۔پولینڈ نے بھی رواں ماہ کے دوران درجن سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے