واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ایئرلائن نے تکنیکی خرابی کے باعث کرسمس کی رات تمام پروازیں معطل کر دیں۔امریکہ کی بلوم ایئر لائنز گروپ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کمپنی نے کچھ تکنیکی مسائل کو دیکھتے ہوئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فضائی کمپنی کے مطابق یہ تکنیکی ایشو اس کے تمام آپریشنز کو سال بھر کے سب سے مصروف دنوں میں ڈسٹرب کرنے کا ذریعہ بنے ہیں۔