کفایت شعاری مہم کے باوجود ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(آئی این پی )کفایت شعاری مہم کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت  مارچ میں 13 فیصد تک بڑھ گئی۔ میڈیارپورٹ  کے مطابق مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1.44 ملین ٹن ہوگئی،سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد اضافہ ہوگیا۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں او ایم سیز فروخت 12.40 ملین ٹن رہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مجموعی سیلز میں 5 فیصد سالانہ اضافہ رہا