جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات

راولپنڈی(آن لائن)جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل بانزا مویلَمبو جولز کی سربراہی میں اعلی سطح کے دفاعی وفد کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ،  آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر کانگو کے چیف آف ڈیفنس کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا