آزاد کشمیر میں عام انتخابات جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان

مظفر آباد(آئی این پی )آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جبکہ الیکشن کمیشن  بھی انتخابی عمل کیلئے  متحرک ہو گیا  ۔ ذرائع کے مطابق انتخابات 2026 کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ووٹر فہرستوں میں تکنیکی خرابیوں کے باعث رواں ہفتے شیڈول کا اعلان ممکن نہیں ہوسکا۔ووٹر فہرستوں میں تکنیکی خامیوں کے خاتمے کیلئے قائم کمیٹی نے کام مکمل کر لیاہے