چھوٹے سرمایہ کاروں کیلئے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری مزید آسان

سہل اکائونٹس کی سرمایہ کاری حد 2 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردی گئی‘سرکلر جاری
اسلام آباد(آئی این پی ) ملک میں چھوٹے سرمایہ کاروں  کیلئے    میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے، کم رسک میوچل فنڈ اکائونٹس کی سرمایہ کاری حد میں بھی نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی نے ریگولیٹری فریم ورک میں ترمیم کا سرکلر جاری کر دیا، سہل اکائونٹس کی سرمایہ کاری حد 2 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی جبکہ سہولت اکائونٹس کی سرمایہ کاری حد 8 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے ہوگئی۔ ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں فوری ڈیجیٹل اکائونٹ کھولنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ بینک یا مالیاتی اداروں کے موجودہ صارفین کے لئے  کے وائی سی کی شرط بھی ختم کردی گئی۔ ھوٹے سرمایہ کاروں کو کے وائی سی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔