ا نمول پنکی کے نیٹ ورک کے 2 کارندے گرفتار

کراچی (خصوصی رپورٹ )کراچی میں   انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک کے مزید دو اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے اعتراف کیا پنکی کے منیجر حسن کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرتے تھے۔ رپورٹ کے  مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ساتھ زون پولیس نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر کے پوش علاقوں میں فعال انمول عرف پنکی کے منظم آن لائن منشیات نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔