وزیر اعلی مریم نواز نے پنکی نیٹ ورک کی رپورٹ طلب کر لی

 سی سی ڈی نے بھی انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق باقاعدہ تفتیش شروع کر دی 
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق اعلی پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے بھی انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔ملزمہ پنکی کے مبینہ شوہر سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرام کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، سی سی ڈی سابق پولیس انسپکٹر سے کیس کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں درج مقدمے میں پنکی کی طلبی کرا کے ملزمہ کو لاہور بھی لایا جائے گا، کوٹ لکھپت میں درج مقدمے میں ملزمہ کو اشتہاری نہیں کیا گیا تھا