پی پی ایس سی :7 محکموں کے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی 8 اسامیوں پر 26 ،اسسٹنٹ انجینئر کی 5 پر 26 امیدوارپاس 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب کے 7 محکمہ جات کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان اورنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترجمان کے مطابق محکمہ انڈسٹری ،کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ سول انجینئر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول کی 1 اسامی پر 5 امیدوار ،محکمہ پی اینڈڈی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی 8 اسامیوں پر 26 ،محکمہ لوکل گورنمنٹ میں اسسٹنٹ انجینئر کی 5 اسامیوں پر 26 ،محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں اسسٹنٹ انجینئر،سب ڈویڑنل آفیسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی 42 اسامیوں پر 179 ،محکمہ کو آپریٹو میں اسسٹنٹ رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز فیز ون میں 29 اسامیوں پر 4029 ، لیڈی اسسٹنٹ رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز فیز ون میں 1 اسامی پر 296 امیدوار کامیاب قرار پائے۔محکمہ سپیشلائز ڈہیلتھ کیئر میں پروفیسر آف کارڈک سرجری کی اسامی پر 1 ، سینئر رجسٹرار پروڈکٹرک نیورو سرجری کی اسامی پر1، ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں منسٹریل کوٹہ میں نائب تحصیلدار ڈی جی خان ڈویڑن میں 1 ،نائب تحصیلدار گوجرانوالہ ڈویڑن منسٹریل کوٹہ میں 2 ، ساہیوال ڈویڑن میں نائٹ تحصیلدار منسٹریل کوٹہ پر 1 ، نائب تحصیلدار سرگودھا ڈویڑن منسٹریل کوٹہ میں 3 ، محکمہ لوکل گورنمنٹ میں سب انجینئر سرگودھا ڈویڑن کی اسامی پر 9 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گاجنکی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کر دی گئی ہیں۔