باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کے وقت مشیر وایم این اے مبارک زیب گھر پرنہیں تھے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
باجوڑ(خصوصی رپورٹ )پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں وزیراعظم کے مشیر و رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ۔ دھماکے سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایم این اے گھر پر موجود نہیں تھے۔دھماکے کے بعد ایم این اے مبارک زیب نے اپنے بیان میں کہا میرے گھر کے مین گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،ان بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انشا اللہ اپنے شہید بھائی کے ویژن کو جاری رکھوں گا۔