گریڈ 1 سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 ، گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافے کی تجویز
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) حکومتِ پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاریاں تیز کر دی ہیں اور اعلان کیا گیا ہے کہ نیا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ، آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں 10 فیصد رعایت دینے کا بھی امکان ہے، جس سے مجموعی طور پر تقریباً 50 ارب روپے کا ریلیف متوقع ہے۔تاہم یہ تمام تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ 14 سے 22 مئی تک ہونے والے مذاکرات کے بعد ہی حتمی شکل اختیار کریں گی۔