معمر خاتون کاگھر میں قتل دوشیزہ کی پراسرارہلاکت

70سالہ بشریٰ بی بی شاہ پورکانجراں میںکرائے کے مکان میں اکیلی رہتی تھی، 24سالہ صباحت فلیٹ میںرہائش پذیر،کال سینٹر پرکام کرتی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کر دیاجبکہ گارڈن ٹائون کے علاقے میں دوشیزہ پراسرارطورپرجاں بحق ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ چوہنگ شاہ پور کانجراں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے بشری ٰبی بی کو قتل کر دی ،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 70سالہ مقتولہ بشریٰ بی بی کرائے کے مکان میں اکیلی رہائش پذیر تھی۔ دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور بشریٰ بی بی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ مقتولہ کی ذاتی زندگی اور دشمنی کے پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔گارڈ ن ٹاون کے علاقہ میں 24 سالہ لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں متوفیہ 24سالہ صباحت سینٹرل پلازہ کے فلیٹ میں رہتی تھی متوفیہ کال سینٹر میں کام کرتی تھی اور ایبٹ آباد کی رہائشی تھی پولیس نے لاش کوتحویل میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متوفیہ ذہنی سکون کے لیے ادویات کھاتی تھی۔