لاہور (آئی این پی )سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے نو مئی جلائو گھیرائو کے آٹھ مقدمات میں پراسیکیوشن سے دلائل اورریکارڈ طلب کرلیا گیا۔لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے مقدمات کاریکارڈعدالت میں پیش نہ کیا۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کا جیل ٹرائل میں مصروفیات کے باعث علم نہیں تھا۔پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت ریکارڈ اور دلائل فراہم کرنے کی مہلت دے۔بعدازاں عدالت نے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کوذاتی حیثیت میں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا، سماعت 16 جون تک ملتوی کردی جبکہ چھ مقدمات میں سماعت 26مئی تک ملتوی کی۔