شامی سکالرکا افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین، تاریخی فتح قرار

 پاکستان کے دفاع کے قصے دنیا بھر میں گونج رہے ہیں، عالم اسلام افواجِ پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے،ڈاکٹر عبدالعزیز 
   دمشق(آئی این پی )شام کے معروف اسلامی سکالر اور صوفی بزرگ ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے حالیہ کامیابی کو ایک تاریخی فتح قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا  تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف ملک کی محافظ ہیں بل کہ پوری امت مسلمہ کی عزت و وقار کی علامت بھی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالعزیز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے دفاع کے قصے آج دنیا بھر میں گونج رہے ہیں۔ مسلح افواج ہماری شان اور لشکر ہماری قوت ہیں۔ آپ کی بنیاد سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اور یہ فتح محض دو ملکوں کی نہیں دو عقیدوں یعنی ایمان اور کفر کی جنگ تھی۔ ڈاکٹر عبدالعزیز نے کہا کہ یہ جہاد مقدس ہے، اور رسول خدا ﷺ، فرشتے اور انبیا ء کرام آپ کے ساتھ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پورا عالم اسلام افواجِ پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے اور ان کی بہادری اور قربانی تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔